بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

او آئی سی اجلاس پر متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا

اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس  پر متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلامی  دنیا کے وزراء خارجہ، مندوبین، اور دیگر شخصیات کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر پارلیمنٹ کے انچارج ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن نہ بنیں، اگر اسپیکر نے غیرجمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا۔

متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی مہمانوں کی موجودگی کے دوران خوشگوار ماحول کے لیے اپنے کردار کو یقینی بنائیں گے، ایسی فضا کے لیے بھرپور حصہ ڈالیں گے جس میں معزز مہمان اپنے امور پوری توجہ سے انجام دے سکیں۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی کے معزز مہمانوں کی تکریم کے لیے متحدہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کی تاریخوں میں تبدیلی کی اور متحدہ اپوزیشن نے کارکنان کو 25 مارچ سے پیشتر اسلام آباد نہ آنے کی ہدایت کی۔

شیخ رشید نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ کہتا ہوں ان کےساتھ وہ ہوگا کہ اپنی نسلوں کو نصیحت کرکے جائیں گے۔

متحدہ اپوزیشن کے مشترکہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مشترکہ اعلامیہ میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ معزز مہمان اچھی یادیں لےکر وطن واپس تشریف لے کر جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.