بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

او آئی سی مہمان آرہے ہیں، بلاول کا بیان انتہائی ناسمجھداری کا ہے، شاہ محمود قریشی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)  کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول کا بیان انتہائی ناسمجھداری کا ہے، آج صبح سے او آئی سی کے مہمان آنا شروع ہوگئے ہیں۔

اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بطور وزیرخارجہ بتاناچاہتا ہوں بھارت اس کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر پارلیمنٹ کے انچارج ہیں، پی ٹی آئی کا کارکن نہ بنیں، اگر اسپیکر نے غیرجمہوری سوچ اپنائی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے بلاول بھارت کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے، او آئی سی کا اجلاس، حکومت کا نہیں ریاست پاکستان کا ایونٹ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پریشان ہمیں ہونا چاہیے جبکہ پریشان اپوزیشن والے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا آئینی اور قانونی انداز میں مقابلہ کریں گے، کسی رکن اسمبلی کو ووٹ دینے سے نہیں روکیں گے، ہم اپنے ممبران کو منانے کی کوشش کریں گے لیکن زبردستی نہیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے پاس نمبر پورے ہیں تو آپ گھبراہٹ کا شکار کیوں ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.