بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کی چڑھائی، وزارت داخلہ کا انکوائری کا حکم

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی کارکنوں کی چڑھائی کے معاملے پر وزارت داخلہ نے واقعےکی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کی سربراہی ڈی آئی جی آپریشنز اویس احمد کررہے ہیں، وزارت داخلہ کی کمیٹی کو 3 روز میں انکوائری رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دونوں ایم این ایز کی ویڈیوز کو ثبوت میں شامل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزراء کی کال کے بغیر کارکنان کیسے پہنچے؟ انکوائری کی جائے، سندھ ہاؤس کے باہر انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کا احتجاج منتشر کیا تو کارکنان دوبارہ کیسے پہنچے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ ہائی سیکیورٹی زون میں دو بار کارکنان کے پہنچنے پر پولیس کہاں تھی؟ انکوائری کی جائے، پولیس نے کسی بھی جگہ کارکنان کو سندھ ہاؤس پہنچنے پر روکا کیوں نہیں؟

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ انکوائری کی جائے پولیس نے جے یو آئی ایف کارکنان کو روک لیا تو پی ٹی آئی کارکنان کو کیوں نہ روکا گیا؟۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا تھا اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا تھا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے دھرنا دینے کے بعد سندھ ہاؤس پر دھاوا بول دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.