بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور عالم نے نواز کھوکھر و دیگر کیساتھ سیلفی شیئر کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی اسلام آباد میں انجوائے کرنے کی تصاویر سامنے آگئیں۔

نور عالم خان  نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسلام آباد میں دوستوں کے ہمراہ خوش گپیاں کرتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں نور عالم خان کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر و دیگر بھی نظر آرہے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھےدھمکی دی جا رہی ہےکہ تمھیں اور تمھارے3 بیٹوں کےساتھ یہی کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی نورعالم خان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہوٹل میں دو افراد کی بدتمیزی کی مبینہ ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کی جانب سے نور عالم خان کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے سُنا جاسکتا ہے، دھمکیاں دینے والے شخص نے چھپا کر کیمرا آن کیا جس کی نشاندہی نور عالم خان نے کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.