بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوسروں کو شوکاز دینے سے پہلے اس شوکاز کا جواب دو جو قوم نے آپکو دیا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کو شوکاز دینے سے پہلے، اُس شوکاز کا جواب دو جو قوم نے آپ کو دیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ آپ نے پورے پاکستان کو غربت، مہنگائی اور بدامنی میں دھکیل دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا آپ نے اپنی جماعت کے کس رکن کو اس قابل چھوڑا ہے کہ وہ عوام کا سامنا کرے؟

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ  آپ ایک بوجھ ہیں جو اب کوئی نہیں اٹھا سکتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.