بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپان میں مقیم سینئر پاکستانی حسین خان وفات پاگئے

اسلامی جمعیت طلبہ کے سابق امیر اور جاپان میں مقیم سینئر ترین پاکستانی حسین خان 89 برس کی عمر میں ٹوکیو کے اسپتال میں وفات پاگئے، انہیں نمونیہ کے مرض کے سبب دو دن قبل اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حسین خان جاپان میں رہنے والے سینئر ترین پاکستانیوں میں سے ایک تھے وہ گزشتہ 45 برسوں سے جاپان میں مقیم تھے۔

حسین خان جاپان آنے سے قبل اسلامی جمیعت طلبہ کے پہلے امیر مقرر ہوئے تھے وہ جماعت اسلامی کے بانی مودودی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔

انہوں نے جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی سے اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر ایک جاپانی خاتون سے شادی کر کے یہیں سکونت اختیار کرلی تھی، ان کی ایک شادی پاکستان میں بھی ہوئی تھی۔

حسین خان 1933 میں حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے اور 1949 کو ہجرت کر کے پاکستان آباد ہوگئے، انہوں نے جامعہ ڈھاکہ سے تعلیم حاصل کی اور 1965 میں وہ جاپان منتقل ہوگئے۔

حسین خان نے کئی کتابیں بھی تصنیف کیں جبکہ وہ پاکستان کے معروف اخبارات جنگ، نوائے وقت اور جسارت سمیت کئی اخباروں میں کالم بھی لکھتے رہے ہیں، دین اسلام سے گہرا شغف تھا۔

وہ آج صبح 89 سال کی عمر میں وفات پاگئے ہیں، ان کی وفات پر جاپان میں پاکستانی کمیونٹی انتہائی افسردہ ہے۔

اس موقع پر سینئر پاکستانی رحیم آرائیں، مشتاق قریشی، ملک نور اعوان، ملک یونس، شیخ ذوالفقار، سفیر پاکستان امتیاز احمد سمیت بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے اظہار افسوس کیا، جبکہ ان کی نمازِ جنازہ اویاما اور ٹوکیو جامعی میں ادا کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.