بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کو IMF کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتحال کا سامنا

پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارےآئی ایم ایف کی جانب سے 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے میں غیر یقینی صورتِ حال کا سامنا ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے ٹیکنیکل لیول کے مذاکرات رواں ہفتے بھی جاری رہے ہیں۔

’’آئی ایم ایف کے تحفظات رہے ہیں‘‘

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر ریلیف سمیت ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پر تحفظات رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے ورچوئل مذاکرات آئندہ ہفتے متوقع ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اب تک آئی ایم ایف سے منظور ہونے والے 6 ارب ڈالر میں سے 3 ارب ڈالر حاصل کر چکا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں آئی ایم ایف سے اگلی قسط 96 کروڑ ڈالر ملنی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.