بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ماں، باپ کیخلاف بچے کے اغوا کا مقدمہ نہیں ہوسکتا، لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ماں اور باپ کے خلاف بچے کے اغوا کا مقدمہ درج نہیں ہوسکتا ہے۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شہری مجید احمد کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ ماں اور باپ کے خلاف بچے کے اغوا کا مقدمہ نہیں ہوسکتا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ لیگل سسٹم میں والد اپنے بچے کا قانونی سرپرست ہوتا ہے، ماں اور باپ ایک دوسرے کے خلاف اپنے ہی بچے کے اغوا کی کارروائی نہیں کرسکتے ہیں۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ باپ بچے کو ماں سے لے جائے تو اس پر اغوا کا جرم عائد نہیں ہوتا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس کو بچے کی تحویل سے متعلق خاندانی نوعیت کے معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں۔

ماتحت عدالت نے درخواست گزار پر بچے کے اغوا کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا، درخواست گزار نے ماتحت عدالت کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.