بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیپلز پارٹی نے سندھ ہاؤس پر حملے کیخلاف درخواست جمع کروادی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر پی ٹی آئی ایم این اے عطاء اللّٰہ اور فہیم خان سمیت یوتھ ونگ کے حملے  کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی  نے تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست جمع کروادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی پی قادر مندوخیل نے سندھ ہاؤس میں ہنگامہ آرائی کےخلاف درخواست دی، درخواست تھانہ سیکرٹریٹ میں دی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنان لوٹے لے کر سندھ ہاؤس پہنچے اور سندھ ہاؤس کے قریب ریڈ زون میں داخل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی ایم این ایز اور کارکنان نے سندھ ہاؤس میں حملہ کیا، گیٹ توڑا، پی ٹی آئی والوں نے سندھ ہاؤس میں ارکان اسمبلی اور فیملیز پر حملے کی کوشش کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنان ممبران، سیکیورٹی سمیت خواتین کے سامنے گالیاں دیتے رہے، پی ٹی آئی ممبران اور کارکنان نے سندھ ہاؤس کی سیکیورٹی کو دھکے دیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سندھ ہاؤس میں ممبران قادر مندوخیل، عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللّٰہ فیملیز کے ساتھ موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.