بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جہانگیر ترین کا سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت کا عندیہ

تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ملک کی سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت کا عندیہ دے دیا۔

جہانگیر ترین کی لاہور رہائشگاہ پر پی ٹی آئی ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا، جس کے شرکاء سے جہانگیر ترین نے لندن سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔

اعلامیے کے مطابق جہانگیر ترین نے خطاب میں ملکی سیاسی صورتحال میں اہم پیشرفت کا عندیہ دیتے ہوئے گروپ کے اراکین کو متحد رہنے کا پیغام دیا۔

اعلامیے کے مطابق دوران اجلاس ترین گروپ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی مذمت کی۔

ترین گروپ نے اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومتی ایما پر سندھ ہاؤس کا گھیراؤ اور توڑ پھوڑ باعث تشویش ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ترین گروپ سے اہم حکومتی شخصیات کے رابطے بھی زیر بحث آئے تو طے پایا کہ ان شخصیات سے ملاقات جہانگیر ترین کی اجازت سے مشروط ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.