بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بیٹی کی شادی پر ٹیم کے کھلاڑیوں کی محمد یوسف کو مبارک باد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کو ان کی بیٹی کی شادی کے موقع پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈھیروں مبارک باد کے پیغامات بھیجے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’بہت بہت مبارک ہو، یوسف بھائی‘۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی محمد یوسف کی بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے۔

سلمان بٹ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو ، محمد یوسف بھائی ، اللّٰہ نصیب اچھے کرے۔

محمد یوسف نے بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنی صاحبزادی کے سر پر ہاتھ رکھے کھڑے نظر آرہے ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر یاسر عرفات نے بھی محمد یوسف کی بیٹی کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہوئے ان کے لیے ایک دعائیہ پیغام بھیجنے کے ساتھ ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر کو مبارک باد بھی دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’مبارک ہو یوسف بھائی، اللّٰہ پاک نصیب اچھے کرے اور اللّٰہ اس بچی کو لاکھوں خوشیاں عطا کرے۔‘

محمد یوسف  نے اپنی بیٹی کی رخصتی کے موقع پر ایک جذباتی پیغام بھی دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.