بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عدم اعتماد میں ووٹ کیلئے کسی عہدے یا پیسے کا لالچ نہیں دیا گیا، افضل خاند ڈھانڈلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی افضل خان ڈھانڈلہ نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

ایک بیان میں افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ میں سندھ ہاؤس میں موجود نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے عدم اعتماد میں ووٹ کےلیے کسی عہدے یا پیسے کا لالچ دیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے حلقے 98 بکھر 2 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے افضل خان ڈھانڈلہ نے کہا کہ میں اپنے حلقے میں موجود ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگوں سے ہمارے دیرینہ خاندانی اور سیاسی تعلقات ہیں۔

افضل خان ڈھانڈلہ نے مزید کہا کہ اس وقت ملک کے سیاسی اور معاشی حالات پیچیدہ اور دگرگوں ہیں، ان حالات سے ہر پاکستانی پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک منتخب نمائندہ کیسے ان حالات سے لاتعلق رہ سکتا ہے، اپنے ووٹ کا استعمال سپورٹرز کے مشورے، ملکی مفاد اور ضمیر کی آواز کے مطابق کروں گا۔

پی ٹی آئی ایم این نے یہ بھی کہا کہ کسی لالچ یا دباؤ میں اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.