بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہاؤس پر نہیں وفاق میں سندھ کی علامت پر حملہ کیا گیا، آصف زرداری

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے سندھ ہاؤس پر نہیں بلکہ وفاق میں سندھ کی علامت پر حملہ کیا ہے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے سندھ ہاؤس اسلام آباد پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملے کی مذمت کی۔

حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنان کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اگر نمبرز پورے ہوتے تو ایوان میں طاقت کا مظاہرہ کرتے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ عمران خان نے سندھ ہاؤس پر نہیں بلکہ وفاق میں سندھ کی علامت پر حملہ کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حملہ کروا کر دراصل سندھ پر لشکر کشی کی کوشش کی گئی، عمران خان نے پاکستان کے وفاقی تشخص کو بھی ٹھیس پہنچائی، یہ ناقابل برداشت ہے۔

آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کےعوام دیکھ رہے ہیں کہ کون جمہوری اقدار کا حامل ہے، عوام جانتے ہیں کون انتشار پھیلاکر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.