بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فروری میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 3 کروڑ ڈالر رہا

رواں مالی سال فروری میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم تین کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق فروری 2022 میں ملکی نجی شعبے میں آٹھ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ سرکاری شعبے سے پانچ کروڑ ڈالر مالیت کے سرمایہ کا انخلاء ہوا ہے۔

ملکی سیاسی صورتحال پر اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے آٹھ مہینوں میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 84 کروڑ ڈالر رہا۔

نجی شعبے میں براہ راست سوا ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تاہم اسٹاک مارکیٹ سے 31 کروڑ ڈالر انخلاء کے سبب نجی شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری 94 کروڑ ڈالر رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آٹھ مہینوں میں سرکاری شعبے میں 90 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.