بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جاپانی میں قابل سواری بکری نما روبوٹ تیار

جاپان کی مشہور زمانہ ٹیکنالوجی کمپنی کاواساکی نے ٹوکیو میں منعقدہ دنیا کے سب بڑے روبوٹ ٹریڈ شو میں ایک قابل سواری روبوٹ بکری پیش کرکے شرکا کو حیران کردیا۔ 

2022 انٹرنیشنل روبوٹ ایگزیبیشن میں بہت ساری منفرد قسم کی تخلیقات نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔ لیکن ان میں سے چند جس میں کاواساکی کی یہ حالیہ ایجاد (قابل سواری روبوٹ بکری) شامل ہے، کی جانب شرکا کی زیادہ توجہ رہی۔ 

نمائش کے منتظمین کے مطابق یہ روبوٹ 220 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے کمپنی نے آئبیکس کا نام دیا ہے، جو کہ پہاڑی بکرے یا بکری کی وہ قسم ہے جو کہ یوریشیا اور افریقہ کے جنگلوں اور پہاڑوں پر پایا جاتا ہے۔ 

یہ روبوٹ سواری کرنے والے انسان یا مختلف اقسام کی اشیا کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تک لے جاسکتا ہے۔ لیکن اس میں ایک مکمل موڈیولر ٹاپ ہاف ہے تو اسے سواری کرنے والی بکری کے طور پر استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.