بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی دنگل اسٹاک مارکیٹ کو بھاری پڑ گیا، سرمایہ کاروں کو 130 ارب کا نقصان

سیاسی دنگل اسٹاک مارکیٹ کو بھاری پڑ گیا۔ 100 انڈیکس کو 777 پوائنٹس کا جھٹکا دے گیا اور سرمایہ کاروں کو 130 ارب کا نقصان دے گیا۔

ملکی سیاسی صورتحال پر اسٹاک ایکسچینج کے سرمایہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 100 روپے بڑھ کر1 لاکھ 30 ہزار 250 روپے ہے۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن130 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ انڈیکس نے 43 ہزار کی نفسیاتی حد کو کاروباری دن میں توڑا ہے۔ البتہ کاروبار کا اختتام 43 ہزار 29 پر کیا ہے۔

حصص بازار میں آج 18 کروڑ شیئرز کےسودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 39 کروڑ روپے رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 130 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 274 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.