راولپنڈی ایکپسریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے دُنیا کے تین عظیم کرکٹرز کے نام بتا دیئے۔
شعیب اختر نے کامیڈین تنمے بھٹ کے زیرِ اہتمام یوٹیوب چیٹ شو میں شین وارن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’شین وارن بڑے دل کے مالک تھے، وہ ایک اچھا دوست تھا جو ہمیشہ مدد کے لیے تیار رہتا تھا اور اس سے زیادہ اچھا بالر تھے۔‘
سابق فاسٹ بالر نے کہا کہ ’شین وارن کے اندر ایک تیز گیند باز چھپا ہوا تھا، ان کے انتقال کی خبر سُن کر مجھے بہت دکھ ہوا، وہ بہت جلد چلا گیا۔‘
اُنہوں نے تین عظیم کرکٹرز کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے لیے تین عظیم کھلاڑی وسیم اکرم، شین وارن اور سچن ٹنڈولکر ہیں۔‘
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے لیجنڈری اسپنر شین وارن 4 مارچ کو دل کا دورہ پڑنے سے 52 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔
شین وارن نے آسٹریلیا کی جانب سے 145 ٹیسٹ میچز میں 708 وکٹیں لیں، شین وارن نے 194 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 293 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شین وارن نے 1992 سے 2007 تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔
Comments are closed.