بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: جھونپڑیوں میں آتشزدگی، کے الیکٹرک کا اظہارِ افسوس

گلشن اقبال میں شانتی نگر کے قریب کچی آبادی کی جھونپڑیوں میں لگنے والی آگ پر کےالیکٹرک نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق واقعہ بظاہر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔

اُنہوں نے کہا کہ جس جگہ واقعہ رونما ہوا وہاں کے الیکٹرک کا انفراسٹرکچر موجود نہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے یہ بھی کہا کہ آگ کی اطلاع ملتے ہی ہنگامی بنیادوں پر علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مرنے والوں میں 12 سال کی صائمہ، 11 سال کا فرحان، 9 سال کا کامران اور 8 سال کی طیبہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی جن میں 4 بہن بھائی شامل ہیں۔

مرنے والوں میں 12 سال کی صائمہ، 11 سال کا فرحان، 9 سال کا کامران، 8 سال کی طیبہ اور 4 سالہ زیبا شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.