وزارت داخلہ کی جانب سے سندھ میں گورنر راج لگائے جانے سے متعلق کیے گئے مشاورت کے اجلاس کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بنی گالہ جانے سے قبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی، اس دوران اجلاس میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سندھ کے 400 پولیس اہکاروں کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجودگی پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اس پر بھی مشاورت کی گئی کہ سندھ پولیس اہلکاروں کی اسلام آباد میں تعیناتی کس قانون کے تحت ہے۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد گورنر راج کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعظم کی منظوری کے بعد پولیس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ بھی ہو گا۔
Comments are closed.