
برطانوی شہزادہ اینڈریو کی سابقہ اہلیہ سارہ فرگیوسن نے پولینڈ میں پناہ لینے والے یوکرین کے مہاجرین سے ملاقات کی ہے۔
ڈچز سارہ فرگیوسن اپنا امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پولینڈ پہنچ گئی ہیں۔
سارہ فرگیوسن نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر روس اور یوکرین کے درمیان جاری تنازع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’روس کی یوکرین میں مداخلت کے بعد کے مناظر دل دہلا دینے والے ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’وہ رافال ٹرزاسکوسکی کی جانب سے پولینڈ میں ان کا خیر مقدم کیے جانے اور یوکرینی مہاجرین سےملاقات پر خوش ہیں‘۔
سارہ فرگیوسن نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ پولینڈ نے اب تک کم از کم 1.7ملین یوکرینی مہاجرین کو پناہ دی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز یوکرین کے شہر چرنی ہیو میں روسی فوج کے حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوئے جبکہ ماریوپول تھیٹر پر حملے میں کئی افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
دوسری جانب جنگ کے بعد یوکرینی صدر نے ملکی صورتحال نائن الیون اور پرل ہاربر جیسی کہہ کر امریکی کانگریس سے امداد مانگ لی ہے۔
Comments are closed.