بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کوہلو: سرکاری عمارت کے قریب دھماکا

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں سرکاری عمارت کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کوہلو کی تحصیل ماوند کے علاقے نیلی میں قائم بنیادی مرکزِ صحت کی عمارت کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے ۔

لیویز حکام کے مطابق عمارت کے قریب سے ایک مشکوک بیگ بھی ملاہے۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعے کے بعد لیویز فورس کی جانب سے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تخریب کار بنیادی مرکزِ صحت کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.