بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ن لیگ کے لانگ مارچ کا شیڈول جاری

مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی، ن لیگ کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی منظوری سے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 24 مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کی قیادت میں کاروان لاہور سے روانہ ہوگا، حمزہ شہباز اور مریم نواز  کی قیادت میں کاروان رات گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن مہم کیلئے پلندری میں جلسے کے دوران والد سے ویڈیو کال پر بات کی

کاروان 25 مارچ کو گوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا، رات جہلم میں قیام کرے گا، 26 مارچ کی صبح کاروان جہلم سے روانہ ہوگا ، رات راولپنڈی میں قیام کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق 27 مارچ کی صبح حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کاروان اسلام آباد روانہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.