بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں گورنر راج کی تجویز، شرمیلا فاروقی برہم

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر ردعمل دیا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بوکھلاہٹ اور بدحواسی اتنی کہ غیر جمہوری اور غیر آئینی اقدامات سے متعلق غور فکر شروع کردیا گیا۔

مشیرِ زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مَچ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، یہ میرا خواب ہے۔

انہوں نے کہا کہ یاد رکھنا آئین سے انحراف کا نتیجہ بہت ہی بھیانک ہوگا

یاد رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں جس طرح اراکینِ اسمبلی کی کروڑوں روپے کی بولیاں لگائی جا رہی ہیں، اس کے بعد وزیرِ اعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گونرر راج لگا دیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.