مشیرِ زراعت سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو مستقبل میں مَچ جیل میں قید دیکھ رہا ہوں، یہ میرا خواب ہے۔
منظور وسان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ شیخ رشید اب بہانہ ڈھونڈ رہا ہے، مگر ان کی گیم اوور ہو چکی ہے، شیخ رشید کے 28 مارچ تک ایسے ہی بیانات آئیں گے، شیخ رشید کو شیخ رشید نہیں سمجھا جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی عمران خان سے نفرت کا اظہار کر کے ان سے الگ ہورہے ہیں، عمران خان بائیکاٹ کا بہانہ کر کے فرار ہونا چاہتے ہیں۔
مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ ڈی چوک پر نہ پی ٹی آئی اورنہ ہی اپوزیشن جلسہ کرسکے گی،28 سے پہلے تمام معاملات حل ہوجائیں گے، بہت جلد بائے بائے عمران نیازی کی دھوم مچنے والی ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ ملک میں قومی حکومت بھی بن سکتی ہے جس میں کوئی حرج نہیں ہے، قومی حکومت بنے تو اچھی بات ہے اور آگے چل کر عام انتخابات کروائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان اب کسی کوکچل نہیں سکتا کیونکہ اب وہ پہلے جیسے وزیراعظم نہیں رہے۔
Comments are closed.