بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں گورنر راج لگانا چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید

پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے بھی حکومت کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے اور لوٹ مار کے پیسے سے ایم این ایز کو خریدا جارہا ہے، سندھ میں گورنر راج لگانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ میں پی پی کی مسلسل 13 سال سے حکومت ہے مگر وہاں حالات انتہائی خراب ہیں، ان لوگوں نے صرف اپنی جیبیں بھری ہیں، گورنر راج ضروری ہوگیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.