بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نور عالم خان نے ایم این ایز کو تحفظ دینے کی درخواست کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے عدالت سے ایم این ایز کو تحفظ دینے کی درخواست کردی۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ کوئی پیسے کی آفر نہیں ہوئی، ابھی کسی نے پارٹی ٹکٹ سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے اسد قیصر کو فوری طلب کیا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

نور عالم خان نے کہا کہ آئندہ الیکشن کس جماعت کے ساتھ لڑنا ہے، ابھی فیصلہ نہیں کیا، عدالت سے درخواست ہے کے ووٹ والے دن اور اس کے بعد بھی ایم این ایز کو تحفظ دے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی تو ایم این ایز کو کوئی تحفظ نہیں دے رہے، اللہ پر توکل کرکے جائیں گے، چینی چوری، بجلی گیس مہنگی کرنے والے  کے خلاف جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.