بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہاؤس معاملے پر پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کے موجود ہونے پر نیا داؤ کھیل لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی کے تحت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ارکان سندھ اسمبلی کے لیے کمرے مانگ لیے۔

جیونیوز کے اینکر حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے 26 کمروں کے لیے سیکریٹری اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ 25 سے 28 مارچ تک پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کے لیے سندھ ہاؤس میں کمرے بک کیے جائیں۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی ارکان سندھ اسمبلی کو سندھ ہاؤس میں کمروں کی فراہمی کے لیے انتظامات کیے جائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.