بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا ہے وہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تحریک انصاف کے ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا لفظ عمران خان نے متعارف کروایا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس وقت نیوٹرل ہوں، لیکن جب وقت آئے گا تو یہ نیوٹرل دیکھے گا حق اور سچ کہاں ہے اور وہاں جاکر ساتھ دے گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل عامر لیاقت کو منانے ان کے گھر پہنچے دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ چل رہی ہے، خرید و فروخت کا بازار لگا ہوا ہے، امید ہے اتحادی تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

ملاقات کے بعد گورنر سندھ نےکہا وہ چائے پینے آئے تھے کسی روٹھے کو منانے نہیں آئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی صرف پاکستانی قوم کو غیرت مند بنانے کی ہے۔

اس موقع پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انھوں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔

بعد ازاں عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریک انصاف کی جانب سے انہیں یاد کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.