قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جانب سے اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
نیب راولپنڈی نے مضاربہ اسکینڈل میں مفتی احسان کے شریک ملزم نشاد احمد کو گرفتار کر لیا۔
چیئرمین نیب نے اشتہادی ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی جیز کو خصوصی ٹیمیں بنانے کا حکم دیا تھا، نیب نے ملزم نشاد احمد کے 2016ء میں وارنٹِ گرفتاری جاری کیئے تھے۔
نیب راولپنڈی کے مطابق ملزم نشاد مضاربہ کے نام پر عوام سے اربوں روپے کے فراڈ کے کیس میں نامزد ہے۔
ملزم نشاد کو ریمانڈ کے لیے کل احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا۔
نیب راولپنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں 2 ماہ میں نیب راولپنڈی نے 9 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
Comments are closed.