بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میرا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے نہیں لندن سے ہے، عامر لیاقت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا ہے وہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کریں گے، انہوں نے واضح کیا کہ میرا تعلق ایم کیو ایم پاکستان سے نہیں لندن سے ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تحریک انصاف کے ناراض ایم این اے عامر لیاقت کو منانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل عامر لیاقت کو منانے ان کے گھر پہنچے دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی ان کے ساتھ تھے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں ہارس ٹریڈنگ چل رہی ہے، خرید و فروخت کا بازار لگا ہوا ہے، امید ہے اتحادی تحریک انصاف کا ساتھ دیں گے۔

ملاقات کے بعد گورنر سندھ نےکہا وہ چائے پینے آئے تھے کسی روٹھے کو منانے نہیں آئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی لڑائی صرف پاکستانی قوم کو غیرت مند بنانے کی ہے۔

اس موقع پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انھوں نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا وقت آنے پر فیصلہ کریں گے۔

بعد ازاں عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں تحریک انصاف کی جانب سے انہیں یاد کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.