بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت رہے یا نہ رہے، سمجھوتہ نہیں کریں گے، شہباز گل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ہماری حکومت رہے یا نہ رہے، ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ 

شہباز گل نے کہا ہے کہ پہلے یہ جھوٹ بول رہے تھے کہ سندھ ہاؤس میں کچھ نہیں ہورہا ہے، عوام کو سب کچھ نظر آرہا ہے عوام بہتر جج ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے اس کے فوری بعد اپنی قانونی ٹیم کا بھی اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان ممبران کے لیے بھی یہ تمام باتیں سوچنے کی ہیں، اصل طاقت اخلاقی طاقت ہوتی ہے ان کو ان کے حلقے میں بھی واپس جانا ہے۔

شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ راجا ریاض کو عوام کو جواب دینا ہوگا کہ جن کے یہ اب ساتھ ہیں انہوں نے عوام کو کیسے لوٹا؟

’ہماری قانونی ٹیم ان سے متعلق فیصلہ کرے گی‘

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے واضح کہا کہ ہماری قانونی ٹیم ان ممبران سے متعلق فیصلہ کرے گی، ہم اس وقت خرید و فروخت کے سسٹم کے متاثر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 240 ارکان بھی اگر اخلاقیات کے خلاف کھڑے ہوجائیں تب بھی غلط ہی ہے، یہ کھیل بہت پہلے سے کھیلے جاتے رہے ہیں بار بار ان کا نقاب اترا ہے۔

’عمران خان آخری بال تک لڑنے والا کھلاڑی ہے‘

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کو ان کی بہت ساری چیزوں کا پتہ ہے، عمران خان آخری بال تک لڑنے والا کھلاڑی ہے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کی بقا کی خاطر ان کی بہت ساری چیزیں نہیں بتا رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.