بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وارنر کی پچ پر ہتھوڑا مارنے کی ویڈیو پر اہلیہ کا دلچسپ ردعمل

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز ڈیوڈ وارنر کے پِچ ٹھیک کرنے کی مختصر ویڈیو  پر ان کی اہلیہ کینڈی وارنر نے دلچسپ  ردعمل دے دیا۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ وارنر تسلی سے زمین پر بیٹھے ہتھوڑے کی مدد سے اوبڑ کھابڑ پچ کو ہموار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

 پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ڈیوڈ وارنر کی ویڈیو پر تبصرہ کرنے والوں میں صارفین کی بڑی تعداد شامل تھی لیکن اس ٹوئٹ پر سب کی توجہ اس وقت جمی جب ڈیوڈ وارنر کی اپنی اہلیہ نے ہی اس پر ایک دلچسپ ردعمل دے دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے میچز نہ دیکھنے کی وجہ بتادی۔

ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا  کہ میری خواہش ہے ڈیوڈ وانر یہ کام گھر میں بھی اتنی ہی دلچسپی سے کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.