بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے کیلئے اوورسیز سے قافلے تیار

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کوشش کو روکنے کے لیے ڈی چوک میں بھر پور جلسے میں شرکت کے لیے اوورسیز سے قافلے تیار ہو چکے ہیں۔

 یہ بات پاکستان تحریک انصاف فرانس کے چیئرمین محسن رضا گوندل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا اجتماع کرنے سے اپوزیشن کی صفوں میں گھبراہٹ شروع ہو گئی ہے، اپوزیشن اتنی کمزور دل تھی تو یہ کام ہی نہ کرتی۔ 

پارٹی کے جیالے خرید فروخت کی سیاست کو روک سکتے ہیں یہ کام الیکشن کمیشن کو کرنا چاہیے، ارکان کی بڑی بڑی بولیاں لگ رہی ہیں جن کی باز گشت پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے اس طرح ملک اور جمہوری نظام کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا احساس کرتے ہوئے ایسی اوچھی حرکت کو روکنا چاہیے تھا،  ہم عمران خان کے ویژن کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور ایسے ہتھکنڈے ناکام بنائیں گے، انشاءاللّٰہ پارٹی کارکن کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.