بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تحریکِ عدم اعتماد، وزیرِ اعظم آج مزید ارکانِ اسمبلی سے ملینگے

وزیرِ اعظم عمران خان نے آج پھر مزید ارکانِ قومی اسمبلی کو ملاقاتوں کے لیے بلا لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج شام 4 بجے ارکانِ قومی اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ارکانِ قومی اسمبلی کو تحریکِ عدم اعتماد ناکام بنانے اور جلسے کی کامیابی پر ہدایات دیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تحریکِ عدم اعتماد کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس 21 مارچ کو بلانے پر اتفاق کر لیا گیا تاہم ارکان نے حتمی فیصلے کا اختیار وزیرِ اعظم کو دے دیا۔

وہ عامر ڈوگر، سیمی بخاری، ثوبیہ کامل، نوشین حامد اور شوکت بھٹی سے ملیں گے۔

وزیرِ اعظم عمران خان فیض اللّٰہ کموکہ، رخسانہ نوید، تاشفین صفدر، عظمیٰ ریاض اور منورہ بی بی سے بھی ملاقات کریں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان آج کی ملاقات میں ارکانِ قومی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل بھی سنیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.