بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی سی بی نے کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کر لیں

پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر ٹوبی لمسڈن کی خدمات حاصل کر لیں۔

کرکٹ بورڈ کاکہنا ہے کہ پاکستان میں پچز کی اپ گریڈیشن کے پلان کے لیے ٹوبی لمسڈن کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق ٹوبی لمسڈن قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے تیار کی جانے والی پچ کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹوبی لمسڈن مقامی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ مل کر پچ کی تیاری کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

آئی سی سی اکیڈمی کے ہیڈ کیوریٹر اسکوائر اور پریکٹس پچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 21 مارچ سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، میچ کی پچ، پریکٹس پچز اور اسکوائر کی تیاری جاری ہے۔

ٹوبی لمسڈن مقامی گرؤنڈ اسٹاف کو مختلف نوعیت کی پچز کی تیاری کے حوالے سے ٹپس دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.