بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوورسیز پاکستانیوں نے عامرکیانی اور زلفی بخاری سے شکایات لگا دیں

اسلام آباد میں ہونے والے اوورسیز کنونشن میں آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری عامر کیانی اور سابق اوور سیز ایڈوائزر زلفی بخاری سے ملاقاتوں میں مختلف شکایات کی ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری پی ٹی آئی عامر کیانی سے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں نے ملاقات کے دوران شکایات کیں۔

شرکاء نے کہا کہ پی ٹی آئی اوورسیز چیپٹر کے عہدے دار ناکام ہو گئے ہیں۔

اوورسیز پاکستانیز کا اوورسیز سیکریٹری عبداللّٰہ ریاڑ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن کا آغاز ہو گیا جس میں دنیا بھر کے 25 سے زائد ممالک سے مندوبین شریک ہیں۔

اوورسیز پاکستانیوں نے اوور سیز کنونشن کے شرکاء سے بینرز کے نام پر لی گئی فنڈنگ کے آڈٹ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

عامر کیانی نے شرکاء کے تحفظات اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرا دی۔

اوورسیز پاکستانی سابق اوورسیز ایڈوائزر زلفی بخاری سے ملنے ان کے گھر بھی پہنچ گئے۔

اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے زلفی بخاری سے بھی شکایات کیں اور کہا کہ

’’ کنونشن میں لا کر خوار کیا گیا‘‘

اوورسیز کنونشن میں لا کر خوار کیا گیا، ہم سے اشتہارات کی مد میں لاکھوں روپے بٹورے گئے۔

شرکائے کنونشن نے شکایت کی کہ پارٹی کی جانب سے ہم سے کروڑوں ڈالرز لیے گئے، جن کا کوئی حساب ہی نہیں۔

’’ہمیں نہیں سنا، خود تقریر کر کے چلتے بنے‘‘

اوور سیز پاکستانیوں نے کہا کہ ہمیں سنا نہیں گیا بلکہ لیڈر شپ خود تقاریر کر کے چلتی بنی۔

’’ہال بھرنے کیلئے مقامی لوگوں کو بلایا گیا‘‘

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز کا کہنا…

زلفی بخاری سے اوورسیز پاکستانیوں نے یہ شکایت بھی کی کہ کنونشن اوورسیز کا تھا مگر ہال بھرنے کی خاطر مقامی لوگوں کو بلا کر ہمارا فنکشن خراب کیا گیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے ان سے یہ شکایت بھی کی کہ ہمیں کنونشن میں لا کر وہ عزت نہیں دی گئی جس کے ہم حق دار ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.