بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعظم کے تحائف کی تفصیل جاننے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف کی تفصیل جاننے کے لیے نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

عدالتِ عالیہ نے وزیرِ اعظم توشہ خانہ تحائف کیس آئندہ ماہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انفارمیشن کمیشن نے حکومت کو تحائف کی تفصیل بتانے کی ہدایت کی جس پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

’’کیا وزیرِ اعظم کو فریق بنایا گیا؟‘‘

وزیرِ اعظم عمران خان نے توشہ خانے سے کتنے تحائف لیے؟ اس حوالے سے حکومت نے معلومات دینے سے انکار کر دیا۔

اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن نے درخوراست گزار سے استفسار کیا کہ آپ وزیرِ اعظم عمران خان کے تحائف کی تفصیل مانگ رہے ہیں، کیا آپ نے انہیں فریق بنایا ہے؟

درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ وزیرِ اعظم کو فریق نہیں بنایا گیا، توشہ خانے کے ذمے دار کابینہ ڈویژن کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.