بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسرائیل میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کا انکشاف

اسرائیل میں 2018ء کے آواخر سے شروع ہونے والی عالمی وبا کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ سامنے آ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں فلائٹ کے ذریعے آنے والے دو افراد میں اس نئے ویرینٹ کی تشخیص سامنے آئی ہے، اس نئے وائرس کا تاحال کوئی نام نہیں رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں سامنے آنے والا یہ نیا وائرس 2021ء میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقا سے پھیلنے والے ویرینٹ، ’اومیکرون‘ کے دو سب ویرینٹ ’بی اے.1‘ اور ’بی اے.2‘ کا مجموعہ ہے۔

انسانی جسم کو مختلف وائرل انفیکشن اور بیکٹیریاز…

اسرائیلی محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نچمن ایش کے مطابق فی الحال اس وائرس کے مقام کا پتہ لگانا مشکل ہے مگر ہو سکتا ہے کہ یہ نیا ویرینٹ اسرائیل ہی میں وجود میں آیا ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ متاثر ہونے والے دونوں افراد بیرون ملک سفر کرنے سے قبل ہی اس وائرس کا شکار ہوئے ہوں۔

اسرائیل کے محکمہ صحت  کے مطابق  اس نئے وائرس کا شکار ہونے والے دونوں مریضوں میں ہلکے بخار، سر درد اور پٹھوں کھچاؤ اور درد کی علامات سامنے آئی ہیں۔

نئے ویرینٹ سے متاثرہ دونوں مریض بالغ ہیں جنہیں طبی امداد کی  کوئی خاص ضرورت نہیں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.