بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ویکسین شدہ افراد کے لیے ہر قسم کی کورونا پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لازمی ویکسین کی شرط برقرار رہے گی، صرف مکمل ویکسین شدہ افراد شادی تقریبات اور ڈائن ان کرسکیں گے۔

وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے حوالے سے تمام پابندیوں کو ختم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے این سی او سی اجلاس میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا تھا اور ملک بھر میں عائد کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی وزیر کا اپنے اعلان میں کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، 70 فیصد افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوچکی ہے لہذاشادی، انڈور ڈائننگ سمیت مارکیٹوں میں عائد پابندیاں اٹھالی گئی ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کورونا فری ہونے کے قریب ہے، تاہم وباء ختم نہیں ہوئی، ختم ہونے کے مراحل میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.