بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیازی سرکار اب سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے، پی پی ارکان

پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت دہشت گردی پر تُلی ہوئی ہے، پارلیمنٹ لاجز کے وحشیانہ واقعے کے بعد نیازی سرکار اب سندھ ہاؤس پر حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی نے خبر دار کیا ہے کہ سندھ ہاؤس کی تنصیبات یا کسی رُکن کو نقصان پہنچا تو اس کی ساری ذمہ داری نیازی سرکار پر ہوگی۔

عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللّٰہ، جاوید شاہ جیلانی، عبدالقادر مندوخیل اور مہرین بھٹو سمیت دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ اراکین نے پارلیمنٹ لاجز میں دہشت گردی کے بعد سندھ ہاؤس میں رہائش کی درخواست کی تھی۔

دوسری جانب جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہمارے ممبران موجود ہیں اور کسی کو بھی چھپا کر نہیں رکھا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.