بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول اور آصف زرداری کی بات خود گارنٹی ہوگی، خواجہ اظہار الحسن

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے بہت اچھا رویہ دکھایا، ان کی گارنٹی کسی سے نہیں لیں گے، بلاول اور کی بات خود گارنٹی ہوگی۔

جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے جائز مطالبات سنے گئے، وہ ماننے کو تیار ہیں، مطالبات کو تحریری شکل دیں گے۔

دونوں رہنماؤں کی اسلام آباد کی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیوایم قیادت سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر ابتدائی مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کسی ایک بھی نقطہ پر اعتراض نہیں کیا، پیپلز پارٹی سے جو معاہدہ ہوگا وہ منظر عام پر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سب کو شامل کیا ہے، ہمارے مطالبات وفاق سے بھی ہیں، چارٹر آف کراچی ہوجاتا ہے تو یہ ایم کیو ایم کی جیت ہوگی۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ ہمارا مسئلہ وزارت نہیں، قانون سازی اور شہر کی ڈیولپمنٹ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.