بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ ہاؤس میں کسی کو بھی چھپا کر نہیں رکھا ہے، مصطفیٰ نواز کھوکھر

پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ سندھ ہاؤس میں ہمارے ممبران موجود ہیں اور کسی کو بھی چھپا کر نہیں رکھا ہے۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد نے حکومت کے ہوش اڑدیے ہیں، کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے وزیراعظم عمران خان کے الزامات کا جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلی مرتبہ تو الزام نہیں لگائے، عمران خان نے سیاست ہی الزامات کی بنیاد پر کی ہے۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت کواندازہ ہے کہ ان کے ممبران پرفارمنس پر ناراض ہیں۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پرامید ہیں عمران خان آخری جلسے میں استعفیٰ کا اعلان کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس میں کسی کو چھپا کر نہیں رکھا ہے، وہاں ہمارے ممبران موجود ہیں، ہمیں حق ہے کہ اپنے ممبران کی حفاظت کے لیے اقدامات اُٹھائیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے کثیر ارکان کی تعداد اپوزیشن سے رابطہ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے سر پر بندوق رکھ کر ووٹ نہیں لیں گے، مرضی سے ووٹ دیں گے، حکومتی اراکین اپوزیشن کی بنچ میں بیٹھنےپر ترجیح دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.