بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصفہ بھٹو پر ڈرون حملے کے معاملے پر پی پی کا ڈی جی آئی ایس آئی کو خط

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری پر خانیوال میں جلسے کے دوران ڈرون حملے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو خط لکھ دیا۔

 پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق خط سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے لکھا ہے۔

 پیپلز پارٹی کے مطابق خط میں اس واقعے پر اظہار تشویش اور شفاف تحقیقات کامطالبہ کیا گیا۔

واْضح  رہے کہ گزشتہ دنوں خانیوال میں پیپلزپارٹی کے لانگ مارچ کے دوران ڈرون آصفہ بھٹو زرداری سے ٹکرا گیا تھا۔

کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو سے کیمرے کے ڈرون ٹکرا نے کا واقعہ پنجاب کے شہر خانیوال میں پیش آیا۔

آصفہ بھٹو حکومت کیخلاف مارچ میں کنٹینر پر سوار تھیں کہ اس دوران ڈرون کیمرا ان کے ماتھے سے ٹکرا گیا جس سے وہ نیچے گرگئیں تھیں۔ آصفہ بھٹو کو کنٹینر میں فوری طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

ڈرون کیمرہ لگنے کے فوراً بعد بلاول بھٹو آصفہ کو لے کر کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی تھی، جس کے بعد ایمبولینس کے ذریعے بلاول ہاؤس ملتان بھیج دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.