بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے کیچ چھوڑنے پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ میں اہم موقع پر محمد رضوان کا کیچ ڈراپ کرنے والے پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کے لیے سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

خیال رہے کہ نیشنل اسیٹڈیم کراچی میں ہونے والے اس مقابلے میں جب پاکستان ٹیم 7 وکٹوں سے محروم ہوگئی تھی اور محمد رضوان 91 رنز پر کیریز پر موجود تھے تو عثمان خواجہ نے ان کا کیچ گرادیا۔ 

اس کے بعد رضوان نے نہ صرف اپنی سنچری مکمل کی بلکہ قومی ٹیم کو ممکنہ شکست سے بچاتے ہوئے ٹیسٹ میچ ڈرا کروادیا۔ 

محمد رضوان کا اہم کیچ گرانے پر عثمان خواجہ کے لیے سوشل میڈیا پر دلچسپ پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

ایک صارف نے تحریر کیا کہ عثمان خواجہ نے وہ سارا پیار لوٹا دیا جو انہیں کراؤڈ سے ملا ہے۔ 

ٹوئٹر پر ایک صارف نے یہ تحریر کیا کہ میں کراچی کی جانب سے عثمان خواجہ کو اس آج اہم خدمت پیش کرنے پر سراہانا چاہوں گی۔ 

عثمان خواجہ کے کیچ کو ڈراپ کرنے پر ایک نے سنجیدہ الفاظ میں تحریر کیا کہ انہوں نے آسٹریلیا کے لیے میچ گرادیا۔ 

ایک صارف نے آسٹریلوی کرکٹر کی پاکستانی پرچم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عثمان خواجہ ہم آپ کے بے حد مشکور ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ سچا پاکستانی ہونے پر عثمان خواجہ سر کا شکریہ ادا کرنا ہوگا۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.