بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیراعظم کی سوات روانگی سے قبل بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی

وزیراعظم عمران خان کی سوات جلسہ کے لیے روانگی سے قبل بنی گالہ میں ہونے والے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

مسلم لیگ(ق) کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کل والے بیان پر قائم ہوں، ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ،جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو رہا ہو۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں حکومتی حلیف جماعت ق لیگ کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا انٹرویو زیر بحث رہا۔

اجلاس کے شرکاء نے موقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کو ایسا سخت انٹرویو دینے کی ضرورت نہیں تھی۔

ذرائع کے مطابق شرکاء اجلاس نے موقف اختیار کیا کہ 5 سیٹ والوں کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ کسی صورت جائز نہیں ہے۔

حکومت اتحادی مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اتحادیوں میں 100فیصد اپوزیشن کی طرف ہیں۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو میں حکومتی اتحادی مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ اتحادیوں میں 100فیصد اپوزیشن کی طرف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس جھکاؤ کو واپس حکومت کے حق میں کرنا وزیراعظم عمران خان صاحب کی ذمے داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.