بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، پیٹ کمنز

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوم ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔  

کراچی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دو مواقع ضائع کیے، اگر ایسا نہ کرتے تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، ان کو کریڈیٹ جاتا ہے۔ بابر اعظم، محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق نے اچھی بیٹنگ کی۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ اگر ہم کیچز پکڑ لیتے تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی، ہم نے ابتدائی تین روز میچ پر کنٹرول رکھا تھا۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ لاہور میں اگلا گیم ہے، کوشش کریں گے وہ غلطیاں نہ کریں جو یہاں کیں۔

میچ کے اختتامی لمحات میں ٹیم کی حکمت عملی بتاتے ہوئے پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ آخری اوورز میں اسپنرز کو لگانا ہی بہترین آپشن تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.