بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کلفٹن ڈیفنس میں عورتوں سے زیورات لوٹنے والا خطرناک گروہ گرفتار

ڈیفنس اور کلفٹن سمیت پوش ایریاز میں خواتین کے زیورات لوٹنے والے گروہ کے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے 20 تولہ سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ رائے اعجاز احمد نے پریس کانفرنس میں ملزمان کے طریقہ واردات کے حوالے سے تفصیلات بتائیں۔ 

رائے اعجاز کے مطابق ایس پی کلفٹن امیر خسرو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے 3 ملزمان جبران یاسین، وقاص حبیب اور انیس یوسف کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 20 تولہ سونا زیورات نقد رقم اور موبائل فون کے علاوہ پستول بھی برآمد کیے۔

ایس ایس پی کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی سو سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان خاص طور پر خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور ان سے زیورات لوٹ لیتے تھے۔ 

ملزمان ہفتے میں تین سے چار وارداتیں کرکے روپوش ہوجاتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف شواہد کے طور پر مختلف وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ریکارڈ کا حصہ بنائی ہے۔

ملزمان کے خلاف زیادہ تر مقدمات کلفٹن، بوٹ بیسن، گذری اور ڈیفنس تھانوں میں درج ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.