بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بابر کا آئندہ غلطیاں نہ دہرانے کا عزم، لاہور ٹیسٹ کا نتیجہ حاصل کرنے کی خواہش

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئندہ غلطیاں نہ دہرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ لاہور ٹیسٹ میں رزلٹ ملے۔

کراچی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاندار کوشش کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا ہے، ہم نے پہلی اننگز میں بیٹنگ نہیں کی مگر دوسری اننگز میں اچھا کھیلا۔

کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں پاکستان ٹیم کو مشکلات سے نکالنے والے بابر اعظم نے 196 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پچز دونوں ٹیموں کے لیے ایک ہی ہے، دونوں کو ریورس سوئنگ ملا، کوشش یہ تھی کہ چائے تک دیکھیں کہ کیا صورتحال بنتی ہے، چائے پر ٹھیک صورتحال ہوتی تو جیت کی طرف جاسکتے تھے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز کے بعد پلیئرز کو یہی کہا تھا کہ اپ ڈاؤن ہوتا ہے۔ اوپننگ بیٹر عبداللّٰہ شفیق نے جس تحمل کا مظاہرہ کیا وہ قابلِ تعریف ہے، جبکہ رضوان نے آخر میں شاندار بیٹنگ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے ٹیل اینڈرز پر بھروسہ تھا کہ وہ بھی میچ کو بچاسکتے ہیں۔

اپنی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے لیے کراچی ٹیسٹ کی اننگز کافی معنی رکھتی ہے، اگر میں آؤٹ نہ ہوتا تو ہم شاید ہدف حاصل کرنے کی طرف ضرور جاتے، ہمیشہ اپنی کارکردگی کو فیملی کے نام کرتا ہوں۔

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے اس میچ کا وقت متعین نہیں تھا اور 10ویں روز اس کا اختتام کرنا پڑا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں ہم نے غلطیاں کرکے وکٹ گنوائیں، دنیا کی بہترین ٹیم سے مقابلہ تھا، معلوم تھا کہ وہ ٹف ٹائم دیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ لاہور ٹیسٹ میں رزلٹ ملے، اس میچ کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جو اچھا کھیلا، اس کو مزید بہتر کریں گے جو غلط کیا اسکو درست کریں گے۔

اسٹیڈیم میں کراؤڈ کی موجودگی پر بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر جب کراؤڈ سپورٹ کرتا ہے تو اچھا لگتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.