بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بی اے پی کا بھی حکومت کی حمایت میں بیان آگیا

پاکستان مسلم لیگ ق کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کا بھی حکومت کی حمایت میں بیان سامنے آگیا، بی اے پی نے اتحادیوں کے مشترکہ فیصلے سے متعلق بیان کو مسترد کردیا۔

مولانا فضل الرحمان کو خبردار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے، انتشار پھیلا تو ذمے دار مولانا فضل الرحمان ہوں گے، مولانا وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں،یہ سارے بھاگ جائیں گے، مولانا دھرلیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال سے سوال ہوا کہ کیا آپ باقی اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گی یا انفرادی طور پر؟ جس کا جواب دیتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انفرادی فیصلہ کرے گی۔

زبیدہ جلال سے پوچھے گئے ایک اور سوال ’ق لیگ نے کہا ہے کہ اتحادیوں کا فیصلہ مشترکہ ہوگا؟‘  کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.