بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضل الرحمان، شہباز شریف کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات، عدم اعتماد پر مشاورت مکمل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات ہوئی، ایم کیو ایم نے مطالبات ماننے پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔

دونوں رہنماؤں کی اسلام آباد کی پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں تحریک عدم اعتماد پر ابتدائی مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے بعض مطالبات ماننے کی صورت میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔

رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ق لیگ کے ساتھ بھی اچھی ڈسکشن ہوئی ہے، کچھ چیزوں پر اسمبلی سے قانون سازی ہو تو عوام کے سامنے رکھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سے حتمی مذاکرات آج رات دوبارہ ہوں گے، ایم کیو ایم سے حتمی مذاکرات مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پر ہوں گے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے آصف زرداری کو بھی دعوت دے دی گئی، مولانا فضل الرحمٰن کے گھر شہباز شریف اور آصف زرداری ایم کیو ایم وفد سے ملیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں آصف زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم کے مطالبات پر یقین دہانیاں متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.